ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل کے ڈانڈے ایران سے ملتے ہیں: امریکی جنرل

سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل کے ڈانڈے ایران سے ملتے ہیں: امریکی جنرل

Sat, 11 Nov 2017 19:55:23    S.O. News Service

ریاض،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوب مغربی ایشیا میں امریکی ائر فورس سنٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری ہاریجئن نے کہا ہے کہ ‘یمن سے بیلسٹک میزائل حملوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حوثیوں کو یہ میزائل ایران فراہم کر رہا ہے’۔انہوں نے یہ بات حال ہی میں یمن سے سعودی دارلحکومت ریاض پر میزائل داغے جانے کے تناظر میں کہی جسے سعودی عرب کے محکمہ ائر ڈیفنس نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل جیفری ہاریجئن نے دبئی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یمن سے بیلسٹک میزائل حملے ممکن بنائے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائیہ کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ حکام یمن میزائلوں کی سمگلنگ کا طریقہ جاننے کا کھوج لگا رہے ہیں۔


Share: